ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا: اتر پردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ پر ووٹنگ 9 نومبر کو

راجیہ سبھا: اتر پردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ پر ووٹنگ 9 نومبر کو

Tue, 13 Oct 2020 16:27:25    S.O. News Service

لکھنؤ؍ دہرادون،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لئے 9 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جن اراکین کا میعاد کار 25 نومبر کو ختم ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ ان سیٹوں کے لئے 20 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہوگی۔ 28 نومبر کو کاغذات کی جانچ ہوگی وہیں 2 نومبر تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ 9 نومبر کو صبح 9 تا شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج کے اعلان کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یو پی کی 10 سیٹوں میں تین بی جے پی کے پاس ہیں جبکہ تین سماج وادی پارٹی (ایس پی) دو کانگریس اور دو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کھاتے میں ہیں۔ اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین کی تعداد کے لحاظ سے ان انتخاب میں بی جے پی کو کم سے کم چھ سیٹوں کا فائدہ ہونے کا امکان ہے وہیں ایس پی کو دو سیٹوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اترپردیش کی راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں میں بی جے پی کے نیرج شیکھر، ارون سنگھ اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، ایس پی کے پروفیسر رام گوپال یادو، ڈاکٹر چندر پال سنگھ یادو اور روی پرکاش ورما، کانگریس کے پی ایل پنیا جبکہ بی ایس پی کے جاوید علی خان اور راجا رام کا میعاد کار 25 نومبر کو ختم ہو رہا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ سے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا راج ببر کی بھی میعاد کار 25 نومبر کو ہی ختم ہو رہی ہے۔


Share: